اسلام آباد کے رہائشیوں نے بھارتی پائلٹ کے یادگار لمحے کو چائے کے ساتھ یاد کیا
Press Release
Saturday, February 27, 2021
اسلام آباد – پاکستان کے دارالحکومت کے شہریوں نے چائے کے قومی دن کے موقع پر چائے کے ایک خصوصی اسٹال پر ہندوستانی فضائی حملے کی کوشش اور پاکستان کے مضبوط جواب کی دوسری برسی منائی۔ 27 فروری 2019 کو بھارتی جیٹ طیارے کی تباہی اور ایک پائلٹ کمانڈر ابھینندن کی گرفتاری کے بعد جملہ “چائے لاجواب ہے” سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوا، جب بھارتی پائلٹ کو ایک ویڈیو میں چائے پیتے دکھایا گیا۔ پاکستان نے خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ رہا کر دیا تھا۔ پاک فضائیہ کے جوابی آپریشن کو آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ کا نام دیا گیا اور یہ مشہور فضائی ڈاگ فائٹ آزاد کشمیر کے آسمانوں میں ہوئی تھی۔
اسلام آباد ، ایف ۔9 ، فاطمہ جناح پارک میں چائے کا یہ اسٹال تنازعات کے حل اور انسانی حقوق پر کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم وائی ایف کے انٹرنیشنل کشمیر لابی گروپ کے یونیورسٹی چیپٹرز کے طلباء ممبروں نے لگایا تھا۔
- A tribute to the Resilience of Kashmiri Women - March 8, 2024
- Cycle Rally in Islamabad to show solidarity with people of Kashmir. - February 4, 2024
- 5th February, Kashmir Solidarity Day - February 4, 2024